ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے ، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا توقع اور بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھوار،گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے  کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لہہ ، پاراچنار منفی 7 ، گوپس منفی4، استور منفی3 ، سکردو منفی 2، کالام منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More