میسیجنگ ایپ سگنل نے کام کرنا چھوڑ دیا

بول نیوز  |  Jan 17, 2021

ڈاؤن لوڈنگ میں اضافے کی صورت میں میسیجنگ ایپ سگنل نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

تفصیالت کے مطابق گزشتہ شام کچھ صارفین نے شکایت کی کہ انہیں میسیجنگ ایپ پر پیغامات بھیجنے میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ خبرواٹس ایپ کی نئی پالیسی کے بعد پاکستان کا واٹس ایپ سے متعلق اہم اعلان

واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چوہدری کا...

۔

اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ سگنل کو تکنیکی خرابی کا سامنا ہے جس کی بحالی کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے اعلان کے بعد سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تاہم واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے بعد واٹس ایپ صارفین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے متبادل پلیٹ فارمز کا رخ کر رہے ہیں۔

ايپس کا ڈيٹا اکھٹا کرنے والی ويب سائٹ سينسر ٹاور کے مطابق صرف 2 روز ميں ’سگنل‘ انسٹال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ ہوچکی ہے جبکہ لاکھوں لوگوں نے ٹيلی گرام انسٹال کرلی ہے۔

pic.twitter.com/6eGm2emsYx

— Telegram Messenger (@telegram) January 10, 2021

گزشتہ دنوں’ٹیلی گرام‘ اور ’سگنل‘ سمیت دیگر مسیجنگ اپیلی کیشنز کے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

علاوہ ازیں گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور سے نان پرافٹ مسیجنگ ایپ ’سگنل‘ کی ڈاونلوڈنگ میں تیزی سے سگنل پر اکاؤنٹس کی گنجائش ختم ہونے پر نئے صارفین کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

دوسری جانب ٹیلی گرام نے واٹس ایپ کے ممکنہ زوال پر اسے ٹرول کرنے کیلئے دنیا بھر میں معروف ’میم‘ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین لطف اندوز ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایپ لیکیشن سگنل کی جانب سے ابھی تک واٹس ایپ کی پالیسی پر کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More