دپیکا کی ’پٹھان‘ کے ساتھ اسکرین پر واپسی

سماء نیوز  |  Jan 19, 2021

بالی ووڈ اداکار دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ اگلی فلم میں نظر آئینگی ۔

رپورٹ کے بالی وڈ ادکارہ دپیکا پاڈوکون نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی اگلی آنے والی فلم ’پٹھان‘ ہے جس کی ہدایتکاری شاہ سدھارتھ آنند دے رہے ہیں جبکہ فلم پٹھان میں دپیکا پاڈوکون اور شاہ رخ خان کے علاوہ جان ابراہم بھی شامل ہیں۔

فیمنا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں فلموں کے لائن اپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا کہنا تھا کہ فوری طور پر میں نے شکون بترا کی فلم سے کام شروع کیا جو ایک رشتے سے متعلق کہانی ہے۔ اس طرح کی کہانی انڈین سینما میں پہلے نہیں دیکھائی گئی، اس کے بعد شاہ رخ خان کے ساتھ ایکشن فلم ’پٹھان‘ پر بھی کام جاری ہے، اس کے علاوہ میں ہمارے ملک کی مشہور کہانی ’ماہ بھارت‘ میں دروپتی کا کردار ادا کر رہی ہوں۔

دپیکا کے جانب سے تصدیق کے بعد بھی شاہ رخ خان کی جانب سے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اداکاری میں واپسی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ جبکہ نئے سال کے پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ چلتا ہوں اب 2021 میں بڑے پردے پر ملاقات ہو گی۔

یاد رہے کہ دو سال قبل شاہ رخ خان بالی وڈ فلم ’زیرو‘ میں اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More