ایک عہد تمام ہوا !ترکی کی عظیم ترین شخصیت انتقال کر گئیں 

روزنامہ اوصاف  |  Jan 21, 2021

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلمانوں کی سب سے عظیم سلطنت کا باقاعدہ اختتام، سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث انتقال کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں مسلمانوں کی سب سے بڑی اور سب سے شاندار سلطنت کہلانے والی سلطنت عثمانیہ 6 صدیوں بعد بالآخر باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔سلطنت عثمانیہ کا آخری وارث بھی اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔ ترکش خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عثمانیہ کے آخری وارث، 90 سالہ شہزادہ دوندار علی عثمان انتقال کر گئے ہیں۔ وہ شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک ہسپتال میں کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔ شہزادہ دوندار علی عثمان کو ان کے اہل خانہ کافی عرصے سے علاج کے غرض سے ترکی منتقل کرنے کیلئے کوشاں تھے، تاہم شام کے جنگی حالات کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ شہزادہ دوندار علی
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More