میں نے ان کو شادی کی پیشکش بھی کر دی تھی! جانیں پاکستان کے ان 5 مشہور اداکاروں کے بارے میں جن کی پہلی پسند کوئی اور تھی

ہماری ویب  |  Jan 22, 2021

دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص موجود ہو جس کی کوئی پسند نا ہو۔ ہر انسان کو کوئی نا کوئی ضرور پسند ہوتا ہے پھر چاہے وہ کسی ناول کا کردار ہو یا ڈرامہ اور فلم کا ہیرو۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ضرور کسی نا کسی کو پسند کرتے ہوں گے۔

کسی نے اس کا اعتراف کر لیا اور کوئی یہ راز اپنے سینے میں ہی دفن رکھنے میں کامیاب ہو گیا۔

آج ہم آپ کو ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کا کرش شوبز انڈسٹری میں سے ہی ہے۔

مہوش حیات

نامور اداکارہ مہوش حیات نے بھی کئی انٹرویوز میں اپنے کرش کے بارے میں بتایا۔ مہوش حیات کی پسند کوئی اور نہیں بلکہ نامور کینیڈین اداکار Keanu Reeves ہیں۔ صرف مہوش ہی نہیں بلکہ کئی دیگر اداکارائیں بھی Keanu Reeves کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔

شفقت چیمہ

شفقت چیمہ پاکستان کے لیجنڈری اداکار ہیں۔ اداکار نے عمر شریف کے مزاحیہ پروگرام میں یہ انکشاف کیا کہ انہیں اداکارہ ریما سے بے پناہ محبت تھی۔ ان دونوں نے ساتھ میں کافی پروجیکٹس بھی کیے۔ یہاں تک کہ ریما کو شفقت چیمہ نے شادی کی پیشکش بھی کی تھی۔ اتنا ہی نہیں، شفقت چیمہ نے ریما کو متاثر کرنے کے لیے ان کا اسکیچ بھی بنایا تھا۔ لیکن ریما نے بہت تحمل اور نرم لہجے میں ان کی شادی کی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔

جاوید شیخ

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار جاوید شیخ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ مدھوبالا کو یہ بچپن سے ہی بہت زیادہ پسند کرتے تھے۔ وہ ان کا کرش تھیں۔

اقراء عزیز

اداکارہ اقراء عزیز ہیں تو عمر میں کافی چھوٹی لیکن انہوں نے جو شہرت اور جو نام کمایا، وہ کئی اداکار اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی نہیں کما سکے۔ اداکارہ اقراء عزیز کی پسند بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار ہیں۔ اداکارہ نے یہ اعتراف اپنے انٹرویوز میں کیا ہے۔

میکال ذوالفقار

اداکار میکال ذوالفقار کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں انہیں ماہرہ خان بے حد پسند ہیں۔ ایک مرتبہ ماہرہ نے میکال کو ان کی فلم کے لیے نیک خواہشات بھیجیں جس پر اداکار نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ جب آپ کا کرش آپ کو یہ بھیجے۔ اداکار نے یہ بھی لکھا تھا کہ بس! آپ نے کہہ دیا تو فلم ہٹ ہو جائے گی۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More