سابق بھارتی کپتان کی طبیعت خراب ،ہسپتال منتقل کردیاگیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 27, 2021

ممبئی (ویب ڈیسک )بی سی سی آئی کے صدر اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کی پھر سے طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں بدھ کو اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ سینے میں درد کی شکایت کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ گزشتہ دنوں بھی ہلکا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک اسپتال میں بھرتی تھے ۔ دو جنوری کو سینے میں درد کے بعد انہیں کولکاتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ، جہاں وہ تقریبا پانچ دن رہےاور سات جنوری کو انہیں چھٹی دیدی گئی ۔پچھلی مرتبہ جم میں ورک آوٹ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک آیا تھا اور اینجیوپلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا ۔ بی سی سی آئی صدر کو ایک اسٹینٹ لگایا گیا تھا ۔ پچھلی مرتبہ جس اسپتال میں گنگولی بھرتی تھے ، وہاں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ گنگولی کے تین شریانوں میں بلاکیج پایا گیا ، ان میں سے ایک میں 90 فیصدی تک بلاکیج تھی ۔ووڈلینڈ اسپتال میں تقریبا 13 ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا علاج کررہی تھی اور مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر دیوی شیٹی نے ڈاکٹرس کی ٹیم سے ملنے کے بعد یہاں تک کہا تھا کہ گنگولی بلا ہچکچاہٹ میراتھن میں بھی حصہ لے سکتے ہیں ۔ طیارہ اڑا سکیں گے اور اپنے ہر خواب ، خواہش کو پورا کرسکتے ہیں ۔ اگر وہ چاہیں تو کرکٹ بھی کھیل سکتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ایک عام شخص کی طرح ورزش بھی کرسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More