جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان کو 88رنز کی برتری حاصل

روزنامہ اوصاف  |  Jan 27, 2021

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 8وکٹوں پر 308رنز بنالیے ہیں۔ اوراس طرح پاکستان کوپہلی اننگز میں 88رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔کھیل کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 33رنز چار کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو بلےبازوں نے قدرے سنبھل کر بیٹنگ کی ۔ پاکستان کی جانب سے 10سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے فواد عالم نے اپنے کیرئیر کی تیسری سنچری بنائی۔جبکہ فہیم اشرف نے 64اور محمد رضوان نے 33رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 208رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More