پاکستان کيخلاف منفی پروپيگنڈا بھارت کے گلے پڑگيا

سماء نیوز  |  Jan 28, 2021

پاکستان سے ہرمحاذ پر شکست کھانے والا بھارت ايک بار پھر ناکام ہوگیا، يورپی پارليمنٹ کميٹی نے ای يو ڈس انفولیب کے انکشافات کا نوٹس لے لیا۔

ای یوڈس انفولیب کے ايگزيکٹو ڈائریکٹرالیگزینڈرالفالیپ نے کمیٹی کو نہ صرف بھارت کے پاکستان مخالف زہريلے پروپيگنڈے پر بریفنگ دی بلکہ مودی سرکار کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کيا۔

چيئرمين ای يو پاک فرينڈشپ فيڈريشن اقبال لوسر يورپی عدالتوں ميں بھارت کے خلاف کارروائی کے ليے پراُميد ہيں۔

وہ وقت دور نہيں جب مودی، بھارتی فوج، آر ايس ايس اور را کا بھيانک چہرہ يورپی عدالتوں ميں سامنے آئے گا اور قانون کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ہوگی، بھارتی بيوروکريٹ بھی پکڑے جائيں گے، وہ بھی پکڑ ميں آئيں گے جو جو پاکستان کے خلاف اس مہم کا حصہ رہےہيں۔

کچھ روز قبل ڈس انفو لیب کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انڈين کرونیکل ای یو پرپاکستان مخالف مواد ویب سائٹوں سے لے کربھارت میں دوبارہ شائع کیا جاتا ہےجس کا مقصد بھارتی عوام تک جھوٹی خبريں پہنچانا ہے۔

ڈس انفولیب کے انکشافات کے بعد ہی پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جعلی تھنک ٹینک سيڈف يعني ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم کے بورڈ ممبران مستعفی ہوئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More