سعودی عرب کے سفیر سے جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات

ہم نیوز  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد: پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سابق چیئرمین پاکستان آرڈننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے میں ہوئی۔

اخبار کے مطابق ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی اور دونوں برادر ممالک کے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے گزشتہ دنوں سندھ اور بلوچستان کے دورے کیے ہیں جس میں انہوں نے صوبوں کی اعلیٰ سیاسی قیادتوں اور صوبائی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں کے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کا مقصد پاکستان کے عوام اور سعودی عرب کے درمیان استوار تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور عوامی سطح تک لے جانا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More