کون اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہو گا اور کون غیر مطمئن؟ سائنسدانوں کو نئی تحقیق میں بڑی کامیابی مل گئی

روزنامہ اوصاف  |  Feb 24, 2021

نیویارک(ویب ڈیسک) آپ اگر اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن نہیں ہیں تو اب اس کا الزام اپنے شریک حیات کے سر مت ڈالیں کیونکہ سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے ایک ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ آپ خود ہی اس عدم اطمینان کے موردالزام ٹھہریں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس تحقیق کے نتائج میں امریکہ کی یونیورسٹی آف آرکینسس کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کون اپنی ازدواجی زندگی سے خوش ہو گا اور کون غیرمطمئن، اس کا تعین ان کا ڈی این اےکرتا ہے۔ 142افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں سائنسدانوں نے لوگوں کے ڈی این اے میں ایک ایسے جین کا سراغ لگایا ہے جو ان کے ازدواجی زندگی سے خوش ہونے یا نہ ہونے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس جین کا نام ’سی ڈی 38‘ ہے جس کی ’سی سی ورائٹی‘ لوگوں کے رومانوی تعلق میں خوش ہونے یا نہ ہونے کا تعین کرتی ہے۔ تحقیق میں شامل جن لوگوں میں اس جین کی یہ ورائٹی پائی گئی وہ اپنے پارٹنرز سے بہت خوش اور اپنے ازداجی تعلق پرمطمئن تھے۔ ان کے برعکس جن میں یہ ورائٹی نہیں تھی وہ اپنے ازدواجی تعلق پر ناخوش پائے گئے۔اس ورائٹی کے حامل لوگ دوسروں کی نسبت زیادہ اعتماد کرنے والے، معاف کرنے والے اور شکرگزار بھی پائے گئے۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More