اب صارفین 108میگا پکسل کاکیمرہ استعمال کرسکیں گے

سماء نیوز  |  Feb 25, 2021

فوٹو: رئیل می

رئیل می کمپنی نے 108 میگا پکسل بیک کیمرے والے موبائل فونز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

 رئیل می کے سی ای او مادھو سیٹھ نے ٹوئٹر پر نئے فونز کا عندیہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان فونز کی خاص بات یہ ہے کہ 108 میگا پکسل کا بیک کیمرا فراہم کیا جائے گا۔

اس سے قبل رئیل می نے کچھ ماہ پہلے 7سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے اور اب اپ ڈیٹ ورژن8 سیریز کی شکل میں پیش کرنے جارہے ہیں۔

دوسری جانب نئے فونز کے بارے میں زیادہ تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ رئیل می ممکنہ طور پر دنیا کا سب سے سستا 108 میگا پکسل فون پیش کرنے والی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رئیل می 8 میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 پراسیسر ہوسکتا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کی موجودگی کا امکان بھی ہے۔ اس کے ساتھ اس بات کی باز گشت بھی سنائی دے رہی ہے کہ موبائل 5 جی سپورٹ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں اس بات کو کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر 2 ماڈلز یعنی رئیل می 8 اور 8 پرو میں دستیاب ہوگا۔

نئے فونز کے حوالے سے مزید تفصیلات کمپنی کی جانب سے جلد شیئر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل چین کی ایک کمپنی ژاؤمی نے 108میگا پکسل فون متعارف کرایا تھا جس کی قیمت 400 ڈالر یعنی پاکستانی روپے میں 63 ہزار 307 بنتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More