بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

روزنامہ اوصاف  |  Feb 25, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ بھارت کی جانب سے 2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی جس میں310 شہری شہیدہوئے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ائی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت کیساتھ سیزفائرمفاہمت 2003کےاقدامات کاتسلسل ہے، 2017میں سیزفائرخلاف ورزیاں روکنےکی کوشش کی گئی تھی، دونوں جانب سے2003کےاقدامات کےنفاذپراتفاق کیاگیا اقدام صرف ایل اوسی،ورکنگ باؤنڈری کی حدتک ہے،جتنےبھی برےحالات ہوں،ہاٹ لائن رابطہ کھلارہتاہے۔انہوں نے کہا کہ امن کیلئےاقدامات کرتےرہیں گےجس سےاعتمادبحال ہوگا ایل اوسی پر500میٹرکےاندرنئی دفاعی تعمیرات نہیں ہوں گی،سیزفائرمعاہدہ کےبعدایل اوسی کی خلاف ورزی کم ہوگئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  2003سے2021تک 13ہزار627بارایل اوسی کی خلاف ورزی ہوئی بھارتی خلاف ورزیوں میں 310 شہری شہیدہوئےبھارتی خلاف ورزیوں میں 1602 افرادزخمی ہوئے۔ انکا کہنا تھا کہ  2003سے 2013کےدوران 1062بارخلاف ورزی ہوئی بھارت کیساتھ پہلےہی ہاٹ لائن میکنزم کاسسٹم موجودہےڈی جی ایم اوزطےشدہ وقت،فریکوینسی پربات کرتےہیں، اسی نظام کےتحت یہ مذاکرات چل رہےتھےسیزفائرکےدوران کسی کی پوسٹ کوبراہ راست ٹارگٹ نہیں کیاجائےگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل اوسی پرکسی مسئلےکولوکل کمانڈرحل کریں گے ڈپلومیٹ سطح پررابطےبرقراررہتےہیں ملٹری ٹوملٹری رابطہ ہے،بیک ڈورڈپلومیسی کانتیجہ نہیں،آگےکیاہوگااس پرفی الحال کوئی رائےنہیں دینی چاہیے ان اقدامات کےمثبت نتائج پرکوئی دورائےنہیں ہرکوئی امن کامتمنی ہے،اسی سمت میں چلیں گے،۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلاقدم یہی ہےکہ سیزفائرکوبرقراررکھاجائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More