پنجاب میں منڈیاں لگانے والوں کی سیاست کو ناکام بنایا ہے،عثمان بزدار

بول نیوز  |  Feb 25, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں منڈیاں لگانے والوں کی سیاست کو ناکام بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینیٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز احمد چودھری اور اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت کے بلامقابلہ نومنتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی۔

 ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکومتی اتحاد کے نومنتخب سینیٹرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں کامیاب حکمت عملی کے ذریعے سینیٹرز کو بلامقابلہ منتخب کرایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جمہوری روایات کا عَلم بلند ہوا ہے جبکہ پنجاب میں شفافیت کی جیت ہوئی اور بولیاں لگانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ شفاف الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونا خوش آئند ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں منڈیاں لگانے والوں کی سیاست کو ناکام بنایا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اور وہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے۔

صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، ہاشم ڈوگر، اعجاز عالم، محمد اخلاق، ڈاکٹر اختر ملک، راجہ یاسر ہمایوں، سابق وزیر اسد کھوکھر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری اور اراکین پنجاب اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More