پاکستان میں کورونا سے آج مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12787 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 576602 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 7، پنجاب میں کورونا سے 39، اسلام آباد اور بلوچستان میں کورونا سے 1،1 ، جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 7 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 12787 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4322 ، بلوچستان میں 200 ، خیبرپختونخوا میں 2065، آزاد کشمیر میں 296 ،اسلام آباد میں 494، گلگت بلتستان میں 102، پنجاب میں 5308 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 7 مریض دم توڑ گیا، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 4322 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 1393 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 319 ، اسلام آباد میں 148،  پنجاب میں 583 ، خیبرپختونخوا میں 238 ، بلوچستان میں 25 جبکہ آزاد کشمیر میں 79 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 576602 تک پہنچ گئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More