ڈرائیور نے چلتی گاڑی پر ایسا کیا کیا کہ لوگوں کے دل کانپ گئے؟ آپ بھی دیکھیں

ہماری ویب  |  Feb 26, 2021

یوں تو سوشل میڈیا پر ہر دن ایسی ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی دکھائی دیتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر انسان سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ ایسا بھلا کیسے ممکن ہے؟ لیکن حقیقت میں ایسا ہو رہا ہوتا ہے۔

آج اسی قسم کی ایک حیران کن ویڈیو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں جسے دیکھ کر آپ لوگوں کے دل دہل اٹھیں گے۔

وائرل ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح ایک ڈرائیور چلتی گاڑی کے دروازے پر چڑھ کر پش اپ لگا رہا ہے۔ اس ڈرائیور کا تعلق مردان سے ہے جبکہ اس کا نام لڈو خان ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے اب تک لاکھوں صارفین اسے لائیک اور شئیر کر چکے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے تو اس ڈرائیور کی دماغی حالت کو مشکوک قرار دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More