وزیراعظم عمران خان سے میاں اسلم اقبال کی ملاقات

بول نیوز  |  Feb 26, 2021

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی ملاقات ہوئی جس میں میاں اسلم اقبال نے محکمانہ کارکردگی پر وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے محکمہ صنعت و تجارت کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ آپ مافیا کے خلاف جو اقدامات اٹھارہے ہیں اس کو جاری رکھیں۔

عمران خان نے ملاقات میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مافیاز کو کسی محکمے میں  برداشت نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم عمران خان نے میاں اسلم اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپکی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More