پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Mar 08, 2021

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم اجلاس۔۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کون ہونگے؟ اہم خبر سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس می متفقہ طور پر چیئرمی سینٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کا نام تجویز کیا گیا ۔ زرائع کے مطابق آج ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام کا اعلان نا ہونے کا امکان ہے ، زرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈپٹی چئیرمین کے نام کا معاملہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سپرد کرنے کا امکان ہے ۔اجلاس ے دوران سردار اختر مینگل نے تجویز دی کہ ڈپٹی چئیرمین کے لیے فیصلہ اسٹیرنگ پر چھوڑدیا جائے۔اس سے قبل ہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آج پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف گیلانی کو سینیٹ چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے یوسف رضاگیلانی کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے بھی چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، میں اس کامیابی پر آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں، سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کا چیلنج دیاگیا اور ہم سرخرو ہوئے۔پی ڈی ایم کے اجلاس سے مریم نواز نے خطاب میں کہا آج کی سیاست میں اپوزیشن نے نہیں بلکہ حکومت نے ممبران کو ڈرایا دھمکایا، اغوا کیا، پی ٹی آئی کے ممبران کو زبردستی گولڑہ سیف ہاؤس میں رکھا گیا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس میں نواز شریف نے پی پی کو تجویز دی کہ یوسف رضاگیلانی کا نام چیئرمین سینیٹ کے لیے پیش کرے، اور نواز شریف کی جانب سے یوسف گیلانی کی حمایت کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس میں بلاول بھٹو نے پی ڈی ایم سربراہان سے سوال کیا کہ ہم آپ کی بات مان کر سینیٹ اور ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو آج کہاں کھڑے ہوتے؟
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More