پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی کے بعد مندی پر بند

سماء نیوز  |  Mar 08, 2021

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے دن ابتداء میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 600 پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 786 پوائنٹس کی مندی کے بعد 45 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ میوچوئل فنڈز کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا جس کی وجہ سے کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More