کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 3 بیٹوں کی پیدائش، والدین خوشی سے نہال

ہماری ویب  |  Sep 20, 2021

اولاد کی پیدائش والدین کے سب سے بڑی خوشی کا باعث بنتی ہے چاہے وہ ایک ہو یا اس سے زائد۔ کل شام کراچی میں ایک جوڑے کے ہاں تین بیٹوں کی ایک ساتھ پیدائش ہوئی جس پر نہ صرف گھر والے بلکہ ہسپتال انتظامیہ بھی بہت خوش ہوئے۔

کراچی میں نیاز منزل کے قریب نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بیٹوں کی پیدائش ہوئی، ان بچوں کے والد سعید بھی کہتے ہیں کہ: " میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے شادی کے بعد پہلی اولاد تین بیٹے عطا کیے۔ میں ساری زندگی اپنے بچوں کی کفالت بخوشی کروں گا۔"

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ: " تینوں نومولود بچوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ہمیں بھی بچوں کی پیدائش پر بہت خوشی ہے۔ ان کے والد چونکہ مزدور ہیں اس لئے اسپتال کی جو فیس یہ دے سکیں گے انتظامیہ صرف وہی وصول کریں گے۔"

واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More