دہشتگردوں کے حملے، فورسز کے 2جوان شہید

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

فائل فوٹو

ہنگو اور کیچ میں دہشت گردوں کے حملوں میں فورسز کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ رات ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی، جس میں ایک جوان وقاص شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید 26 سالہ اہلکار کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں پیش آیا، چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصر شہید ہوگیا، فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کو دیر میں آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا تھا، عبدالوہاب پولیس اور رینجرز پر کئی دہشت گرد حملوں اور کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More