کیا خون میں دماغی بیماریوں کی علامات موجود ہوتی ہیں؟ جانئے

بول نیوز  |  Oct 22, 2021

انسانی دماغ آکسیجن اور خون کے بہاؤ پر بہت انحصار کرتا ہے اور اگر میں کسی قسم کی کوئی کمی ہوتی ہے تو جسم مفلوج ہوجاتا ہے۔

اس کیفیت کو فالج کہا جاتا ہے، فالج ایسا مرض ہے جس کے دوران دماغ کو نقصان پہنچتا ہے اور جسم کا کوئی حصہ مفلوج ہو جاتا ہے اور مناسب علاج بروقت مل جائے تو اس کے اثرات کو کم از کم کیا جا سکتا ہے ۔

اسکے علاوہ بھی بہت سی دماغی بیماریوں کا خدشہ لاحق ہوجاتا ہے جو کہ وقت کے  ساتھ ساتھ پیچیدہ ہوتا جاتا ہے۔

اس حوالے سے حال میں کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ خون میں پائے جانے والے کچھ خاص ’مائیکرو آر این اے‘ سالموں کی اضافی مقدار دماغی بیماریوں کا پیش خیمہ ہوتی ہیں۔

یہ مائیکرو آر این اے ہمارے جسم میں پروٹین کی پیداوار اور میٹابولزم کنٹرول کرنے کے ذمہ دار بھی ہیں۔

مزید تحقیق کی غرض سے ایک سو بتیس صحت مند رضاکاروں کے علاوہ ترپن ایسے ادھیڑ عمر افراد کا مشاہدہ بھی کیا گیا جو ’’مائلڈ کوگنیٹیو امپیئرمنٹ‘‘ (ایم سی آئی) میں مبتلا تھے۔

ایم سی آئی ایک ایسی کیفیت ہے جب سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے، یہی کیفیت آئندہ چند سال میں مزید شدت اختیار کرتے ہوئے کئی دماغی بیماریوں کی بنیاد بن سکتی ہے ۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More