صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس سے منظور شدہ 31 بلوں کی منظوری دیدی

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور شدہ 31 بلوں کی منظوری دیدی۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بلوں کی توثیق کی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے منظور کئے گئے بلوں میں پرائیوٹائزیشن کمیشن، پورٹ قاسم اتھارٹی بل، اسلام آباد جسمانی تشدد کے خلاف بل اور عالمی عدالت انصاف بل کی منظوری شامل ہے۔

ان کے ساتھ صدر مملکت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ بل، کوویڈ 19 بل، اینٹی ریپ بل، اسلام آباد چیئریٹی رجسٹریشن بل، رینٹ ری کنسٹرکشن بل، انسداد کرپشن بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، کمرشل اور انڈسٹریل مقاصد کیلئے قرضوں کا بل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن بل کی توثیق کردی۔

اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل، امیگریشن بل، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز بل، گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل، کمپنیز ترمیمی بل، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل ، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل ، مالیاتی ادارے محفوظ ٹرانزیکشن ترمیمی بل ، یونیورسٹی آف اسلام آباد، الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل، حیدر آباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز بل، جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن آف الیکٹرک پاور ریگولیشن ترمیمی بل، صوبائی موٹر گاڑیوں کا ترمیمی بل، یونانی، ایور ویدک اور ہومیو پیتھک بل اور مسلم فیملی لا ترمیمی بل بھی صدر مملکت کی جانب سے منظور کر لئے گئے ہیں۔

مذکورہ بل 17 نومبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہوئے تھے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More