ویڈیو:طالبان اور ایرانی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں

سماء نیوز  |  Dec 01, 2021

افغان طالبان کے جنگجوؤں اور ایران کی سرحدی فوج کے درمیان بدھ کو نیمروز صوبے کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں دونوں جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جھڑپیں نیمروز صوبے کے قریب ایران اور افغانستان کی سرحد پر ہوئیں۔ جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے دو چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

طالبان افواج اور ایران کی سرحدی فوج کے درمیان آج نیمروز صوبے کے قریب ہونے والی جھڑپوں میں ایران کی جانب سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا جبکہ طالبان نے جواب میں امریکی ہمر گاڑیوں کا استعمال کیا۔

دوسری جانب انڈیپنڈنٹ اردو نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے لکھا کہ ایران کی سرحدی افواج اور افغان طالبان نے سرحدی غلط فہمی پر ہونے والے جھڑپیں اب ختم کر دیں اور دونوں جانب کے حکام اس معاملے پر بات چیت کررہے ہیں۔

طالبان اور ایرانی سرحد پر تعینات فورسز کے درمیان ہونے والی ان جھڑپوں کی چند ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

افغان صحافی بلال سروری کا کہنا ہے کہ طالبان اور ایرانی بارڈر گارڈز کے درمیان لڑائی بدھ کی شام روک دی گئی۔ انہوں نے لکھا کہ اس لڑائی کے نتیجے میں متعدد جانیں ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More