راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز، 50 سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت

بول نیوز  |  Dec 04, 2021

پنجاب باکسنگ چمئین شپ میں شرکت کے لئے راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ٹیم کے ٹرائلز شروع ہو گئے۔

ٹرائلز لیاقت باغ اسپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوئے ۔

راولپنڈی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عبدالجبار، کوچ عابد جالی اور ویمن ونگ کی صدر ثمرین الطاف نے کھلاڑیوں کے ٹرائلزلئے۔

ٹرائلز میں راولپنڈی ، اٹک ، جہلم اور اور چکوال کے 50 سے زائد مرد و خواتین باکسرز نے حصلہ لیا۔

ٹرائلز میں مرد باکسرز میں عبدالمنان ، محمد اکرم ، سعید خان ، مطیع اللہ ، فہیم خان ، یامین خان اور عبدالرافع سلیکٹرز کے انتخاب پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئے۔

خواتین باکسرز میں نورینہ ، عائشہ خان، شانزے خان، سجیہہ اور دیگر منتخب ہوئے۔

تمام منتخب باکسرز 10 تا 13 دسمبر لاہور میں منعقد ہونے والی پنجاب باکسنگ چمپئین شپ میں شرکت کریں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More