غیرملکی کمپنی کی اسکردو کیلئے پروازیں چلانے کی درخواست

سماء نیوز  |  Dec 06, 2021

غیر ملکی نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے اسکردو کیلئے پروازیں چلانے کی درخواست دیدی۔

غیر ملکی نجی فضائی کمپنی فلائی دبئی نے پاکستان کے سیاحتی مقام اسکردو کیلئے پروازیں چلانے کی درخواست جمع کرادی۔ سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسکردو سے بین الاقوامی آپریشن کا آغاز سیاحت کیلئے گیم چینجر ہوگا۔

پاکستان نے چند روز قبل ہی گلگت بلتستان کے ۔

فی الحال صرف پاکستانی انٹرنیشنل ایئر لائنز اسکردو کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلا رہی ہے۔

پی آئی اے نے اپریل میں لاہور سے اسکردو کیلئے ہفتہ وار 2 دروازیں چلانے کا اعلا کیا تھا جبکہ اس سے قبل کراچی سے پروازیں شروع کی گئی تھیں۔ اس سے پہلے صرف اسلام آباد ایئرپورٹ سے اسکردو کیلئے پروازیں چلائی جاتی تھیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے جون میں سیالکوٹ سے بھی اسکردو کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More