امریکا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کا سفارتی بائیکاٹ کردیا

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

امریکا نے چینی شہر بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس 2022 کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کردیاہے۔

غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتی اہلکار  چین  کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی وجہ سے بیجنگ میں 2022 کے سرمائی اولمپکس کا بائیکاٹ کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ اعلان  دونوں سپر پاورز کے درمیان  کشیدہ تعلقات کو کم کرنے کے لیے شروع ہونے والی بات چیت کے چند ہفتوں  بعد ہی کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی سرکاری وفد کو سرمائی اولمپکس 2022 میں نہیں بھیجا جائے گا تاہم امریکی کھلاڑیوں کے مقابلوں میں شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے اور انہیں مکمل حکومتی حمایت حاصل ہوگی۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ چین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر بیجنگ کے سرمائی اولمپکس کا سفارتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب چین نے  تمام حقوق کی خلاف ورزیوں سے انکار کرتے ہوئے بائیکاٹ کی صورت میں سخت جوابی اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More