بالی وڈ اداکاراؤں پر منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سے قیمتی تحائف لینے کا الزام

بول نیوز  |  Dec 07, 2021

بالی وڈ کے دو بڑے نام جیکولین فرنینڈز اور نورا فتیحی کو منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں شک کی بناء پر شریک قرار دیا گیا ہے۔

 2 روز قبل جیکولین کو ممبئی ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا تھا اور تفتیش کے لئے دہلی منتقل کردیا تھا۔

 اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 200 کروڑ کی بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر،اداکارہ کو اب تک 10 کروڑ مالیت کے تحائف دے چکے ہیں۔

 انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ جیکولین کو ملنے والے تحائف میں ایک گھوڑا جو کہ 52 لاکھ روپے کا ہے اور ایک بلی جو  کہ 9 لاکھ روپے کی ہے شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو مزید تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے تاہم انہیں فی الحال بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ڈانسر نورا فتیحی کو بھی اسی کیس میں شک کی بنیاد پر متعدد بار تفتیش کے لئے طلب کیا جاتا رہا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے ملزم کی جانب سے نورا کو بھی ایک قیمتی لکژی گاڑی تحفے کے طور پر دی گئی ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More