دوران پرواز بچی کی پیدائش

سماء نیوز  |  Jan 16, 2022

سعودی عرب سے اپنے گھر یوگینڈا جانے والی خاتون نے دوران پرواز صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دوحہ سے اینٹیبے جانے والی قطر ایئر ویز کی پرواز میں افریقی تارکین وطن حاملہ خاتون کو زچگی کا درد ہوا۔

طیارے کے عملے نے مسافروں سے اس ہنگامی صورت حال میں مدد کرنے کی درخواست کی۔

خوش قسمتی سے طیارے میں ٹورنٹو یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ خطیب موجود تھیں۔

ڈاکٹر عائشہ خطیب نے طیارے میں موجود ایک نرس کی مدد سے ڈلیوری کرائی۔ پریشان کن لمحات میں جیسے ہی بچے کی رونے کی آواز آئی طیارہ مسافروں کی تالیوں سے گونج اُٹھا۔

ڈاکٹر عائشہ کے مطابق نومولود اور ماں دونوں خیریت سے ہیں۔ ماں نے اپنی نومولود بیٹی کا نام ڈاکٹر عائشہ خطیب کے نام پر “میریکل عائشہ” یعنی عائشہ کا معجزہ رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More