‘پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے’

بول نیوز  |  Jan 16, 2022

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے ڈراؤنا خواب ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان اورحکومت نےعوام کےساتھ بہت بڑاظلم کیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے ساڑھےتین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا ہے، ملکی تاریخ کی سب سے زيادہ مہنگائی اس وقت ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، بلاولبلاول بھٹونے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

پی پی کے چئیر مین نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا، پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔

 

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More