انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کر لیا

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

انجلینا جولی کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 12 ملین ہوگئی ہے۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے خود صرف 3 انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کیا ہوا ہے اور ابھی تک صرف 24 پوسٹس شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی نے کابل میں طالبان کی فتح کے بعد افغانستان کے لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔

اداکارہ نے اب تک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا استعمال افغانستان کے لوگوں کے مسائل خصوصاً افغان لڑکیوں، ترقی پزیر ممالک میں مسائل کے شکار بچوں اور دنیا میں رُونما ہونے والے ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل کے بارے میں اپنے پراجیکٹس کی پروموشن کے لئے کیا ہے۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے اپنی سماجی سرگرمیوں سے متعلق چند تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More