پراپرٹی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ قیمتیں فی الحال مستحکم رہیں گی اور پراپرٹی کا تمام لین دین 31 جنوری تک موجودہ ویلیو کے حساب سے ہوگا۔31 جنوری پراپرٹی کا جتنا بھی لین دین ہوگا، اس پر ٹیکس کی شرح ایف بی آر کی موجودہ ویلیو کے لحاظ سے ہوگی۔خیال رہے کہ ایف بی آر حکام نے 15 جنوری تک پراپرٹی کی مالیت کا ازسر نو جائزہ لینا تھا۔ حکام 15 جنوری تک پراپرٹی کی مالیت کا ازسر نو جائزہ مکمل نہیں کرسکے۔ایف بی آر کے دستاویز کے مطابق اب پراپرٹی کی موجودہ ویلیو 31 جنوری تک برقرار رہے گی اور پراپرٹی کا لین دین موجودہ ایف بی آر ویلیو کے تحت جاری رہے گا۔پراپرٹی کی ایف بی آر ویلیو کے ازسر نو متعین نہ ہونے سے پراپرٹی ڈیلرز اور کنسلٹنٹس غیر یقینی صورت حال سے دو چار تھے۔دوسری جانب یہ امید کی جارہی تھی کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین یہ معاملہ 18 جنوری کو تمام اسٹیک ہولڈرز اور ایف بی آر کے ساتھ اٹھائیں گے، تاہم طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ان کی ساری طے شدہ میٹنگ کینسل کردی گئی ہیں۔دریں اثناء ایف بی آر نے نیا آفس میمورنڈم 18 جنوری، 2022 کو جاری کیا ہے، جس میں نظرثانی شدہ قیمتوں کی شرح کی حتمی تاریخ میں 31 جنوری 2022 تک توسیع کی گئی ہے۔ Square Adsence 300X250