عرب عسکری اتحاد نے یمن میں کی جانے والی تازہ کارروائیوں میں 70 حوثی باغیوں کے مارے جانے کی اطلاع دی ہے۔عرب عسکری اتحاد برائے یمن نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے مارب میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 24 ٹارگٹڈ آپریشن کیے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب عسکری اتحاد نے آج بروز جمعہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 70 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اُن کے زیر استعمال 16 فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں۔
اِس سے قبل عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے یمن کے صوبے صعدہ میں واقع جیل پر ہونے والے حملے پر حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔
عرب نیوز نے سعودی پریس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ عرب عسکری اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر حملہ کیا گیا وہ حوثی باغیوں کا خاص کیمپ تھا اور قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔ Square Adsence 300X250