سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سی ای او نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹرخریدنےکی ترغیب دی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرپ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ٹرتھ سوشل‘ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکی جانب سے مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی تھی ۔ٹرتھ سوشل کے سی ای او ڈیون نیونز کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پرعائد کی جانے والی پابندی نے ایلون مسک کے اس پلیٹ فارم کوخریدنے کی ترغیب دی کیوں کہ کسی نہ کسی کوتواس ظالم ٹیکنالوجی جائنٹ کو خریدنا ہی تھا۔دوسری جانب اسپیس ایکس اورٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے امریکی اخبارات میں شایع ہونے والی اس خبرکوغلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر میری ڈونلڈ ٹرمپ سے بلواسطہ اور بلاواسطہ کوئی بات نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر نقد رقم کے عوض خریدا ہے۔ جب کہ اپریل کے آغاز میں انہوں نے ٹوئٹر کے 9 اعشاریہ 2 فیصد حصص خرید لیے تھے۔ مزید پڑھیں1 hour agoموبائل فون آپریٹرز کا ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ
پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ایڈوانس انکم...
3 hours agoیوکرین جنگ کی آڑ میں جعلی خیراتی ویب سائٹس کا انکشاف
یوکرین جنگ کی آڑ میں سیکڑوں آن لائن دھوکے بازوں کا جعلی...
5 hours agoایلون مسک کو ٹوئٹر کی رقم کی ادائیگی کے لیے مزید 7 ارب ڈالرز مل گئے
کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن، وینچر کیپیٹل...
9 hours agoجعلی ویڈیوز کا ہنگامہ لیکن دراصل ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی کچھ غیر مناسب ویڈیوز کا اس...
15 hours agoفیس بک کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ
گوگل کی طرف فیس بک بھی اپنے صارفین کی سرچ ہسٹری کو...
2 days agoٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر
ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک کا شمار ان...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250