کائنات امتیاز کا بلے کے ساتھ فوٹو شوٹ ’جوڑے کے ساتھ یہ انداز بہت کمال‘

اردو نیوز  |  May 16, 2022

شادیوں کے بدلتے ٹرینڈز میں جہاں لباس زیوارت میں جدت آ رہی ہے، وہیں آئے دن انٹرنیٹ پر منفرد اور دلچسپ فوٹو شوٹ اکثر ہمیں کلک کرنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔

پرانے وقتوں میں صرف بگھی اور پالکی کا زیادہ استعمال کیا جاتا تھا مگر آج کل کی دلہنیں مسٹرڈیز جیسی مہنگی گاڑیوں سے لے کر سائیکل، جیپ اور موٹر سائیکل پر انٹری کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔

شادی شدہ جوڑے باقاعدہ طور پر نہ صرف فوٹو شوٹ کی علیحدہ بکنگ کرواتے ہیں بلکہ جگہ اور پراپس کا بھی انتخاب کرتے ہیں۔

پہاڑوں، ہوٹلوں، ڈھابوں اور پرانی عمارتوں پر ہوتے فوٹو شوٹ تو آپ نے دیکھ رکھ ہوں گے مگر کیا آپ نے کبھی کسی دلہن کو بلے کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا ہے؟

قومی ویمن کرکٹر ٹیم کی کھلاڑی کائنات امتیاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی کرکٹ تھیم فوٹو شوٹ چاہتی تھی‘

شئیر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کائنات دلہن کے خوبصورت جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور بلا ہاتھ میں تھامے تصاویریں بنوا رہی ہیں۔ وہ کہیں بلے سے چھکا لگا رہی ہیں تو کہیں اسے گھماتی نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے فوٹو شوٹ کے اس منفرد انداز کو بے حد پسند کیا جبکہ اکثر صارفین مزاحیہ انداز میں فوٹ شوٹ پر تبصرے کرتے بھی نظر آئے۔

ٹوئٹر صارف علی تابش نے لکھا کہ ’اس جوڑے کے ساتھ یہ انداز بہت کمال!‘

 ٹوئٹر صارف جام شاہد نے لکھا کہ ’یہ بلے والا فوٹو شوٹ صرف تصاویر کی حد تک تھا یا ساس کے لیے کوئی اشارہ؟‘

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اس فوٹو شوٹ کو پسند کیا وہیں اکثر لوگ اس فوٹو شوٹ کا موازنہ اصل گیم سے بھی کرتے نظر آئے۔

ٹوئٹر ہینڈل کلین بولڈ نے لکھا کہ ’بس کرکٹ بیٹ پکڑنے کا شوق ہے۔ اصل گیم میں بھی کبھی رنز بنا لیا کریں۔‘

ٹوئٹر صارف نعمت اللہ نے لکھا کہ ’اس بلے سے بعد میں دولہے کی پٹائی ہو گی۔‘

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز کی رخصتی0 3 مارچ کو ہوئی۔ شادی کے دوران بھی وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتی رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More