ٹورنٹو میں عاطف اسلم کا کنسرٹ، مداح نے شادی ملتوی کر دی

اردو نیوز  |  May 26, 2022

اکثر اداکاروں اور گلوکاروں کے مداح ان کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں جہاں مشہور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی وجہ سے ایک لڑکے کی منگیتر نے اپنی شادی ہی ملتوی کر دی۔

اس کنسرٹ کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرفارمنس کے دوران عاطف اسلم نے ایک پلے کارڈ پکڑ رکھا ہے جس پر ایک لڑکے نے لکھا ہوا تھا کہ ’میری منگیتر نے کنسرٹ میں شرکت کی وجہ سے شادی ہی ملتوی کر دی۔‘

ٹوئٹر صارف ماضد حسین نے عاطف اسلم کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عاطف کے کنسرٹ کی وجہ سے شادی ملتوی کر دی گئی۔‘

شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم پلے کارڈ ہاتھ میں تھامے مداح کی پوچھ رہے ہیں کہ منگنی تو ہو گئی مگر میرا کھانا کہاں ہے؟ یہ سنتے ہی مداحوں نے شور کرنا شروع کر دیا۔

شادی کی تقریبات میں کھانے کو خاص اہمیت دی جاتی ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ٹوئٹر صارف حیات نے لکھا کہ ’کنسرٹ کی وجہ سے ان کی شادی ملتوی ہوگئی اور عاطف اسلم کو کھانے کی پڑی ہوئی ہے۔‘

صارفین مزاحیہ انداز میں اس پوسٹ پر گفتگو کرتے رہے۔ ٹوئٹر صارف رخسار نے لکھا کہ ’تمہارے لیے شادی ملتوی تو کم ہم کینسل بھی کروا دیں گے۔‘

ٹوئٹر ہینڈل ٹی نے لکھا کہ ‘یہاں میرا اور عاطف کا معاملہ ایک جیسا ہے۔ میں بھی شادیوں میں صرف کھانے کے لیے جاتی ہوں۔‘

12 مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیرآباد میں پیدا ہونے والے عاطف اسلم نے اپنے کرئیر کا آغاز 2004 میں کیا۔

انہیں بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا شوق تھا مگر کالج میں میوزک سے محبت نے انہیں گلوکار بنا دیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More