ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، منی گالہ گینگ، مریم نواز

ہم نیوز  |  Jun 29, 2022

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے گھڑیوں کے تحائف کو فروخت کیے جانے پر کہا ہے کہ انہوں نے ریاست پاکستان کو ملنے والے تحائف سے مال بنایا، یہ اسی لیے عہدے پر آئے تھے، منی گالہ گینگ۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک ممتاز صحافی کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹر بیان کے جواب میں کہی ہے۔

He made a fortune out of gifts given to state of Pakistan. This is what he was here for. Money Gala Gang.

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSh

 

arif) June 29, 2022

ٹوئٹر بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ایک دکان پر خلیجی ممالک کی معزز شخصیات کی جانب سے بطور تحفہ ملنے والی گھڑیاں، پین، کف لنگز اور انگوٹھی فروخت کی۔

مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کر دیئے گئے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان کو آج تک کوئی پلاٹ یا مہنگی چیز تحفے میں ملی تو انہوں نے وہ چیز بیچ کر پیسے شوکت خانم اسپتال کو دے دیے، اس بار تحفے میں ملی چیز بیچ کر سڑک بنوا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More