تم کرپشن کرتے ہو، میں خود سزا دوں گا ۔۔ رشوت مانگنے پر شہری نے سرکاری دفتر میں ایسا کیا کیا جو سب آفس چھوڑ کر بھاگ گئے؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Jul 02, 2022

بھارت میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات نہ ہوں ایسا کیسے ممکن ہے، کہیں شادی بیاہ کی تقریبات توجہ حاصل کر لیتی ہیں تو کہیں شہری نے توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعہ بھی رونما ہو چکا ہے جس کے بارے میں سن کر آپ بھی حیرت زدہ تو ہو ہی جائیں گے۔

اترپردیش کے شہر بستی کے ایک شہری نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی جب وہ اپنے ساتھ سرکاری دفتر میں سانپ لے آیا۔

دراصل یہی شخص ہر بار سرکاری دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک گیا تھا اور ہر بار سرکاری ملازم اس سے رشوت مانگتا تھا، جس کی وجہ سے وہ شدید اذیت میں مبتلا تھا۔

ہکول نامی شخص خود بھی سرکاری ملازم ہے اور سرکار کی جانب سے اسے پلاٹ دیا گیا تھا، لیکن مقامی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہر بار رشوت کا تقاضہ کیا جاتا رہا جس پر ہکول دلبرداشتہ ہو کر دفتر سے چلا گیا۔

اگلے ہی درجن سے زائد سانپوں سے بھرا تھیلا اٹھائے ہکول دفتر آیا اور سارے سانپ سرکاری ملازمین کے دفتر میں پھیلا دیے، یوں اتنے سارے سانپوں کو دیکھ ملازمین میں خوف و ہراس تو پھیلا ہی ساتھ ہی بھگدڑ بھی مچ گئی۔ اگرچہ یہ واقعہ 2011 کا ہے مگر اب بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

صارفین کی جانب سے اس شخص کو داد بھی دی جا رہی ہے کہ اس شخص نے کرپٹ مافیا کے خلاف قدم اٹھایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More