نام لیتے ہی کھانا حاضر ۔۔ دیکھئے مستقبل کی دنیا میں ہوٹل کیسے ہونگے؟

ہماری ویب  |  Aug 01, 2022

ٹیکنالوجی کے دور میں چیزیں تیزی سے تبدیل ہوتی جارہی ہیں، اونٹوں اور گھوڑوں پر مہینوں اور برسوں کا سفر جہازوں نے گھنٹوں تک محدود کردیا ہے اور اب وقت کے ساتھ دنیا میں مزید چیزیں تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔

سعودیہ ایک جدید شہر قائم کرنے جارہا ہے ،نیوم میں 34 مربع کلومیٹر اراضی پر واقع یہ شہر تکمیل کے بعد 90 لاکھ مکینوں کا مسکن ہو گا،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فطرت کے ساتھ پائیداری سے ہم آہنگ ماحول دوست شہر دا لائن کا ڈیزائن جاری کر دیاہے۔

زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگ جیسے اپنی پسند بتاتے ہیں پلک جھپکتے کھانا ان کے سامنے آجاتا ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے جدید ٹیکنالوجی نے بچپن میں سنی کہانیوں کو حقیقت کا روپ دیدیا ہے۔

بچپن میں ہم کہانیوں میں سنتے تھے کہ جادو سے کوئی بھی چیز فوری حاضر ہوجاتی ہے، دستر خوان سج جاتے ہیں اور اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ پریوں کی یہ کہانیاں شائد مستقبل میں حقیقت کا روپ لینے جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More