لگتا ہے یہ میرا آخری آپریشن ہوگا ۔۔ شعیب اخترنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی، اسپتال سے ویڈیو پیغام جاری

ہماری ویب  |  Aug 06, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جنہوں نے اپنی اسپتال سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنی سرجری کے بارے میں فینز کو آگاہ کیا۔

شعیب اختر نے فیسبک اور انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا کہ امید کرتا ہوں کہ یہ میری آخری سرجری ہوگی، اس قسم کی جزوی طور پر تبدیلی میرے دائیں گھٹنے میں ہونے جارہی ہے۔

نامور فاسٹ باؤلر شیعب اختر کی جانب سے ویڈیو میں کہا گیا کہ یہ سارے طریقہ کار ہوجائیں گے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میرآخری آپریشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ پانچ آپریشن پہلے ہوچکے ہیں لیکن ایک بات کہنا چاہوں یہ سب کچھ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے کروا رہا ہوں۔

سابق فاسٹ باؤلر نے کہا کہ اس آپریشن کے بعد میرے تین ہفتے درد میں گزرے گیں۔ سابق کرکٹر نے ویڈیو کے آخر میں کہا کہ بچوں کے ساتھ کھیلنا بھی ہے گھٹنے ٹھیک کروانے ہیں۔ میرے لیے بہت ساری دعائیں کریں۔ شعیب اختر کے مداحوں کی جانب سے بھی کی فوری صحتیابی کے لیے دعائیں کی گئی ہیں۔

خیال رہے شعیب اختر حال ہی میں حج کی سعادت حاصل کر کے آئے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز بہت وائرل ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More