اسلام قبول کیا اور نام سلمیٰ رکھا ۔۔ بیٹے کی تکلیف میں خود کو بدل لیا، سلمان خان اور ان کی والدہ سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Aug 06, 2022

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان اگرچہ اپنے غصے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ ماں کے قریب ہو کر انہیں ایک ایسا احساس ملتا ہے جو کہ کہیں اور محسوس نہیں کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

بھارتی اداکار سلمان خان پاکستان میں بھی کافی مشہور ہیں، جبکہ ان کی شہرت کے چرچے اس لیے بھی ہیں کہ ان کی فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے انداز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

بھائیوں سے بے انتہا محبت اور والد کو دوست کی طرح سمجھنے کی وجہ سے بھی سلمان خان کافی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، کپل شرما کے شو میں جب سلمان بھائیوں ارباز، سہیل اور والد کے ہمراہ آئے تو ان کے درمیان قربت دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا تھا۔

سلمان خان کے والد نے دو شادیاں کی ہیں، پہلی شادی سلمیٰ خان سے کی جس سے ان کے چار بچے ہیں تین بیٹے اور ایک بیٹی الویرا، جبکہ دوسری شادی ہیلن سے کی تھی۔ سلمیٰ خان اور سلیم خان کی شادی کو اگرچہ کئی سال گزر گئے ہیں، لیکن ان کی شادی اب بھی کامیابی سے جاری ہے، کہیں سلمیٰ سمجھوتہ کرتی ہے تو کہیں سلیم خان کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سلمیٰ خان نے سلیم خان سے شادی کے لیے اپنا مذہب تبدیل کیا تھا، سلمیٰ خان اسلام قبول کرنے سے پہلے ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں اور ان کا نام بھی سوشیلا چرک تھا۔ لیکن اسلام قبول کرنے کے بعد انہوں نے اپنا نام سلمیٰ خان رکھ لیا، البتہ سلمیٰ خان کے حوالے سے بیٹے سلمان خان کہتے ہیں کہ وہ ہندو بھی ہیں اور مسلمان بھی۔

سلمان اپنی والدہ سے بے انتہا قربت رکھتے ہیں، فرح خان کے پروگرام میں سلمان کا کہنا تھا آپ یقین نہیں کریں گے مگر بچپن میں میں والدہ کے دوپٹے کو پکڑ کر چلا کرتا تھا۔

دوسری جانب خود والدہ بھی سلمان کو سے ٹوٹ کر محبت کرتی ہیں، سلمیٰ کی آنکھوں میں آج بھی آنسو جھلک جاتے ہیں جب وہ پہلی بار بیٹے سے ملنے جیل گئی تھی، جب سلمان خان کو 5 سے 6 سال کی سزا ہوئی تو والدہ کو شدید تکلیف ہوئی تھی اور انہوں نے کھانا پینا تک چھوڑ دیا تھا۔

سلمیٰ خان کی پرانی تصاویر میں وہ کافی صحت مند دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کا وزن بھی کافی تھا، مگر حال ہی میں سلمان خان کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر میں وہ کافی حد تک کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔

دراصل سلمٰی خان کا وزن اس حد تک بڑھ گیا تھا جو کہ آگے چل کر انہی کے لیے خطرناک ہو سکتا تھا، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بیریاٹرک سرجری Bariatric Surgery کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس سرجری کے بعد سے سلمیٰ خان کافی کمزور اور پتلی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ عمر کے حوالے سے بھی کافی کم نظر آ رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More