عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے: جاوید لطیف کا دعویٰ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو بچانے والوں نے سر سے ہاتھ اُٹھالیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے عمران خان بھی نا اہل ہوگا اور اس کی جماعت پر بھی پابندی لگے گی۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ جوں جوں عمران خان کا اصلی چہرہ نظر آ رہا ہے اس کے فراڈ عوام میں نمایاں ہو رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہو گا۔وفاقی وزیر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ میاں نواز شریف 15 ستمبر تک ممکن ہے پاکستان پہنچ جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More