دبئی کے شہزادے عام لوگوں کے ساتھ ٹرین میں گھومتے رہے۔۔ کوئی پہچان نہ پایا! بچوں سمیت دلچسپ تصاویر وائرل

ہماری ویب  |  Aug 12, 2022

کون سوچ سکتا تھا کہ دبئی کے امیر کبیر شہزادے ایک دن عام آدمی کی طرح پبلک ٹرین میں سفر کریں گے؟ صرف اتنا ہی نہیں شہزادوں کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود تھے لیکن آپ کی تسلی کے لئے ہم بتا دیں کہ شہزادے بالکل خیریت سے ہیں اور صرف چھٹیاں منانے کی غرض سے لندن گئے تھے۔ اس تفریح کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ شہزادوں نے بالکل عام لباس پہنے اور عام ٹرینوں میں ہی سفر کیا۔

دبئی کے شیخ محمد اور ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے ساتھ ان کے جڑواں بچے بھی موجود تھے۔ دونوں شہزادوں نے لندن کی زیر زمین چلنے والی ٹرینوں میں سفر کیا جہاں عام لباس کی وجہ سے لوگ انھیں پہچان ہی نہ سکے لیکن جنھوں نے پہچان لیا وہ خوش ہونے کے ساتھ ساتھ حیران بھی ہوئے اور شہزادوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

بعد میں شیخ محمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس دلچسپ ایڈوینچر کی کئی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کیں۔ شیخ حمدان کا برطانیہ میں اپنا اصطبل بھی موجود ہے جہاں وہ اپنے بیٹے کو نایاب نسل کے گھوڑے دکھانے لے گئے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More