تحریک انصاف جشن مناتی رہی ، حکومت نے چپکے سے کارروائی ڈال دی، شہبازگل کے حوالے سے انتہائی بری خبر

روزنامہ اوصاف  |  Aug 12, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جسمانی ریمانڈمیں توسیع کی استدعا مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کر دی۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نظر ثانی اپیل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دائر کی ہے۔نظر ثانی اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم نامہ معطل کر کے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم شہباز گل سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے پولیس کی جانب سے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More