امریکی سفیر سے عمران خان کی ویڈیو کال ، کیا بات چیت ہوئی ؟ ریحام خان کا تہلکہ خیز دعویٰ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 12, 2022

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریحام خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی امریکیحکام سے ملاقاتوں پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ریحام خان نے پی ٹی آئی چیئرمین کی امریکی سفیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کا دعویٰ کیا۔ریحام نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی امریکی سفارت کاروں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔ریحام خان نے لکھا ’اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی' کے پی' نے امریکی سفیر کی انتشار خان سے ویڈیو کال پر بات بھی کروائی لیکن قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے‘۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More