ڈالر کی قدر میں مزید کمی،نئی قیمت کیا ہوگی۔۔۔؟

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر مزید ایک روپیہ 48 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 48 پیسے سستا ہوکر قیمت 212 روپے 50 پیسے ہوگئی۔ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 213 روپے کا فروخت ہونے لگا۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں۔پاکستان کے مرکزی بینک نے ملک بھر کی ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے، منی چینجرز کو 30 ستمبر 2022 تک ڈالر ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج کمپنیز کو جاری کردہ سرکلرمیں کہا گیا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز ڈالرز بذریعہ کارگو بطور کنسائمنٹ کے باہر بھیج سکتی ہیں تاہم ایکسپورٹ شدہ ڈالر 3 دن کے اندر بینکس میں فارن کرنسی اکائونٹ میں سرینڈر کرنا ہوں گے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز کو پابند کیا ہے کہ عوام کیلئے ڈالرز کی کمی نہ ہونے پائے، منی چینجرز برآمد شدہ ڈالرز ناسٹرو اکائونٹ اور ٹیلیگرافک ٹرانسفر کے تحت واپس لائیں گے۔رپورٹ کے مطابق منی چینجرز کو پہلے ڈالر کے سوا دیگر غیرملکی کرنسیز ایکسپورٹ کرنے کی اجازت تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More