الائچی کے بیجوں کو پیس کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ سبز الائچی کے دانوں کے حیرت انگیز فائدے

ہماری ویب  |  Aug 17, 2022

چھوٹی الائچی ہر گھر میں پائی جاتی ہے۔ اکثر لوگوں کو کھانا کھاتے ہوئے الائچی منہ میں آنا بہت ناگوار گزرتا ہے اور وہ سوچتے ہیں بلا کھانے میں اسے ڈالنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس چھوٹی سی الائچی کے دانوں میں کون سے بڑے فائدے چھپے ہیں۔

موٹاپا کم کرنے میں مددگار

اگر کسی کو بڑھے ہوئے وزن سے شکایت ہے تو چھوٹی الائچی کے بیج، سونٹھ، پودینہ، کلونجی، دیسی اجوائن، کالا زیرہ اور سونف کو ملا کر مرتبان میں رکھ لیں۔ اس مکسچر کو کھانے کے بعد آدھا چمچ لیں اور پانی میں قہوہ بنا کر پئیں۔ ہاضمہ بہتر ہوگا اور چکنائی بھی کم جمے گی۔

ذہنی تناؤ سے نجات

بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ چھوٹی الائچی اینٹی ڈپریسنٹ بھی ہوتی ہے یعنی ذہنی تناؤ بھی کم کرتی ہے۔ اس کے بیج کو پیس کر آدھا چمچ دن میں 3 بار استعمال کرنے سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے اور نفسیاتی مسائل کی علامات بھی کم ہوتی ہیں۔

الرجی دور کرنے میں مددگار

الائچی ی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ اس سے معدے کی تیزابیت میں کمی آتی ہے اس کے علاوہ یہ الرجی دور کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اگر خشکی یا الرجی کی وجہ سے کھانسی کا دورہ پڑجائے تو الائچی کو منہ میں رکھ کر کچھ دیر چوسیں یا الائچی کی چائے بنا کر پئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More