کیا آج بھی بارش ہوگی.. محکمہ موسمیات نے کیا پیشن گوئی کردی؟

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

کل سے کراچی میں ہونے والی تیز بارش کا سلسلہ شہر کے بہت سے علاقوں میں رکا ہی نہیں اور ہلکی تیز بارش مسلسل ہوتی رہی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مسلسل بارشوں نے پہلے ہی کراچی کی سڑکوں کا برا حال کردیا ہے۔ جگہ جگہ کھڈے اور ان میں بھرے پانی کی وجہ سے گاڑی چلانا ناممکن کام ہوگیا ہے۔ مین روڈ ہو یا اندرونی گلیاں سب ی سب تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جنھیں عبور کرنا شہریوں کے بس کی بات نہیں۔

اگرچہ سندھ حکومت نے آج کراچی میں انٹرمیڈیٹ کا ہونے والا پرچہ ملتوی کرنے کے ساتھ تعلیمی ادارے بند رکھے کا اعلان کیا ہے لیکن شہریوں کے لئے اس صورت حال میں دفاتر پہنچنا بھی خاصہ مشکل ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More