چلتی گاڑی سے بچہ باہر جا گرا ۔۔ بد حواس ماں کی دوڑیں ۔۔ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

گاڑی چلاتے وقت دروازہ ٹھیک سے بند نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹا سا بچہ باہر جاگرا، ماں فوری گاڑی روک کر بچے کو اٹھانے کیلئے بھاگی، خوش قسمتی سے بچے کو زیادہ چوٹ نہیں آئی۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیوسٹن کے علاقے میں ایک سرخ کار تیزی سے جارہی تھی کہ ایک موڑ پر اچانک بچہ باہر گرگیا جس پر خاتون نے فوری گاڑی روکی اور بچے کو اٹھایا۔

ہل کرافٹ ایونیو اور انٹرسٹیٹ 69 کے چوراہے پر پیش آنیوالے اس واقعہ میں خوش قسمتی سے پیچھے سے کوئی گاڑی نہیں آئی جس کی وجہ سے بچہ محفوظ رہا اور زیادہ چوٹ نہیں آئی۔

مقامی پولیس نے واقعہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے تاہم وقوعہ کے وقت قریب موجود کیمروں میں قید ہونیوالے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کار میں سواری کے دوران اکثر لوگ دروازے لاک کرنا بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More