نیوزی لینڈ کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 50 رنز سے شکست

ہم نیوز  |  Aug 20, 2022

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 50 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈَک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت50 رنز سے کامیاب ہوئی۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.2اوورز میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 41 اوورز میں 212 رنز کا ہدف ملا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 35.3 اوورز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیوزی لینڈ کی طرف سے فِن ایلن 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے3 وکٹیں لیں۔ سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے۔ آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More