اچانک یاد آیا نماز پڑھنی تھی ۔۔ کام کے دوران نماز پڑھنے والا شخص سجدے میں ہی انتقال کر گیا، سی سی ٹی وی میں کیا دکھائی دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 17, 2022

سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز موجود ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ جو کہ پہلے تو اپنے کام میں مگن تھا تاہم بعدازاں نوجوان نماز پڑھنے لگا۔

نماز پڑھنے تو عام بات ہے اور یہی سمجھ کر اس کے ساتھیوں نے بھی زیادہ غور نہیں کیا تاہم جب کافی دیر تک نوجوان سجدے میں ہی رہا تو باقی ساتھیوں نے پہلے تو سمجھا کہ شاید نوجوان سجدے میں تھوڑا آرام کر رہا ہے، مگر انہیں کیا معلوم تھا کہ نوجوان کی جان نکل چکی ہے اور سجدے میں ہی خالق حقیق سے جا ملا۔

دراصل نوجوان ایک ریستوران کے کچن میں کام کرنے والے یہ نوجوان اپنے کاموں میں مگن تھے، لیکن شاید اس نوجوان کو پہلے نماز ادا کرنی تھی، یہی وجہ تھی اس نے باقی تمام کام چھوڑ کر نماز پڑھنے کو اہمیت دی۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے یزان الاقراباوی کو ذہنی پریشانی تھی، جو اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ ذہن پر شدید اثر اندز ہوئی اور دوران نماز ہی برین ہیمرج کی وجہ سے یزان جہان فانی سے کوچ کر گیا۔ سوشل میڈیا پر یزان کی اس طرح موت کو خوش قسمتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کو نماز پڑھتے پڑھتے اچانک سر میں درد ہوئی جو کہ اچانک بڑھتی گئی یہاں تک کہ نوجوان اپنا توازن کھونے لگا، اس کے باوجود یزان کوشش کر رہا تھا کہ نماز کو جاری رکھے، لیکن اچانک گر گیا اور سجدے کی حالت میں ہی جسم ٹھنڈا پڑنے لگ گیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کے گرنے کے بعد بھی ساتھی کام کو جاری رکھے ہوئے تھے گویا انہیں یوں لگ رہا تھا کہ یزان آرام کر رہا ہے، مگر یزان اس دنیا سے ہی چلا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More